گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں رواں سال کی پہلی 3 روزہ انسداد پولیو مہم 16سے 18جنوری تک چلائی جائے گی، 19سے 20جنوری2روزہ فالو اپ مہم ہوگی۔اس دوران پانچ سال تک عمرکے4لاکھ32ہزار 932بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ضلع میں کسی بھی والدین کی طرف سےبچوں کوپولیو سےبچاؤکےقطرے پلانے سے انکار قابل قبول نہیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ نےضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ودیگر بھی موجود تھے۔