مردان ( نامہ نگار ) پہلی جماعت کے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سکول ٹیچر کو معطل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھیکیدار کلی میں ٹیچر نے ایک دن کی غیر حاضری پر جماعت اول کے طالب علم چھ سالہ عامر خان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر اس کے والد جمیل خان نے ٹیچر عبدالرشید کے خلاف ڈی ای او سے تحریری طور پر شکایت کی تھی اور اس سلسلے میں تھانہ طورو میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زاہد نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے ٹیچر کو تین ماہ کے لئے معطل کردیا جبکہ پولیس تھانہ طورو کے عملے نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے قانونی رائے لینے کے لئے بچے کی میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو ارسال کردی۔