• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس احرار اسلام ملتان کے نئے ذمہ داران کا انتخاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکنان کا اجلاس دارِ بنی ہاشم میں منعقد ہوا جس میں جماعت کے نئے ذمہ داران کا انتخاب کیا گیا۔ صوفی نذیر احمدکو سرپرست، مولانا محمد اکمل کو ضلعی امیر ، مولانا عبد القیوم کو ضلعی ناظم اور محمد فرحان الحق کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنٹر فارفزکس کو غدار پاکستان آنجہانی قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کر نے کے خلاف قرار داد پیش کی گئی۔ نو منتخب امیدواران نے مطالبہ کیا کہ حکومت قادیانیت نوازی کو ترک کرے اور قانون توہین رسالت میں ترمیم کرنے سے گریزاں رہے۔ اجلاس میں مجلس احرار ہند کے امیر مولانا حبیب الرحمان ثانی لدھیانوی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں شیخ نیاز احمد، مولانا فیصل، سید عطاء المنان، سعید احمد، لقمان ، طارق، مہربان، عثمان یوسف ، عدنان، مغیرہ اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین