ملتان(سٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سےزخمی ہونے والا شہری نشترہسپتال ملتان میں چل بسا،شجاع آباد کے چاہ بوہڑ والا موضع میران خان کا رہائشی امیر بخش اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر تبلیغی مرکز واہن کے قریب جارہاتھاکہ اچانک 2 نامعلوم مسلح سامنے آگئے اور موٹرسائیکل سے اترنے کا کہا تو امیربخش نے موٹرسائیکل بھگا دی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جو اس کے کندھے میں جالگااورجس سے امیربخش زخمی ہوگیااور موٹرسائیکل سمیت نہر کے کنارے جاگرا، لوگوں نے زخمی حالت میں نہر سے نکال کر طبی امدادکیلئے نشتر ہسپتال داخل کروایاجودوران علاج د م توڑ گیا،نوجوان کی ہلاکت پر پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔