گھوٹکی(نامہ نگار) تحصیل خانپور مہر کے گاؤں چھتو لوند سے گزرنے والی نہر امام واہ میں نایاب نسل کی ڈولفن پائی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈلائف کے عملے نے دیہاتیوں کی اطلاع پر ڈولفن کو نہر سے نکال کر دوبارہ دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔ نہر سے ایک ماہ میں ملنے والی یہ تیسری ڈولفن تھی۔