مردان(نما ئندہ جنگ) حسن اتفاق تھا یا سیاسی و سماجی مصروفیات کہ صوبے کے دو سابق اور ایک موجودہ و زیراعلیٰ پرویز خٹک نے اتوار کے روز مردان میں مصروف ترین دن گزارا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اتوار کے روز تحصیل تخت بھائی میں ایم پی اے افتخار مشوانی کی دعوت پر ان کے حلقہ نیابت میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کیا ۔ سابق وزیر اعلیٰ و سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان نے اتوار کے روز اپنے ذاتی دوست مرحوم میر بادشاہ سابق ڈائریکٹر امیگریشن کے بھتیجے یوسف شاہ باچا کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔اس موقع پرپی پی پی کے سابق صوبائی صدر سینیٹر خان زادہ خان اور ممتاز صنعتکار حاجی سمیع الرحمان نے سابق وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا ۔سابق وزیر اعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پار ہوتی میں ملک محمد سلیم خان کے بیٹے کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔تقریبات میں سیاسی قائدین کے مابین ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بحث مباحثہ ہوتا رہا ۔تاہم سیاسی قائدین وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے جلسہ تخت بھائی موضوع بحث رہا