مردان ( نمائندہ جنگ ) مردان صوابی روڈ پر زنڈوکے قریب تیزرفتار ڈمپرپیدل جانے والے باپ بیٹے پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ جان بحق جبکہ والدشدید زخمی ہوگیا ۔ریسکیو کے مطابق زنڈوڈھیر ی کے رہائشی محمد عارف اپنے تین سالہ بیٹے ہاشم کے ہمراہ پیدل جارہا تھا اس دوران تیزرفتار ڈمپر ان پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں کم سن ہاشم موقع پردم توڑ گیا جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہوگیا ۔ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔