• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ، ٹریفک وارڈنزکی رہائشی بارکس کی تعمیرکامنصوبہ التواءکاشکار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مری میں ٹریفک وارڈنزکی رہائشی بارکس   کی مجوزہ  تعمیرکامنصوبہ التواکاشکارہوگیا،بارکس کی تعمیرکے لئے  مختص کی گئی جگہ کو غیرموزوں قراردے دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق  برفباری کے سیزن ،موسم گرما اوردیگرتہوارں کی تعطیلات میں  ملک بھرسے سیاحوں کی بڑی تعدادمری کارخ کرتی ہے  جس کی وجہ سے ٹریفک  کنٹرول کرنے کے لئے بڑی تعدادمیں ٹریفک وارڈنزکومری بھیجاجاتاہے ۔لیکن مری میں  سٹی ٹریفک پولیس کے ان  وارڈنزکی رہائش کے لئے کوئی سرکاری عمارت نہیں ہے  جس کی وجہ سے انہیں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اوروہ نجی طورپررہائش لینے پرمجبورہیں  اس مسئلہ کے تدارک کے لئے تقریباً دوسال قبل مری میں ٹریفک پولیس کے وارڈنزکی رہائش کے لئے بارکیں بنانے کافیصلہ کیاگیا تھا  اوراس مقصدکے لئے محکمہ خوراک پنجاب کی ملکیتی زمین کاانتخاب کیاگیا تھا اورتعمیرکے لئے چھ کروڑ90لاکھ روپے تخمینہ لاگت لگایاگیاتھا جس پر آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے ایک کروڑروپے بھی جاری کردئیے گئے تھے ۔تاہم بلڈنگ کی تعمیرسے قبل زمین کی ٹیسٹنگ کے لئے یونیورسٹی آف انجیئیرنگ اینڈٹیکنالوجی  ٹیکسلاکے ماہرین سے مجوزہ جگہ کی ٹیسٹنگ کرائی گئی جس کی رپورٹ منفی آئی  اورمتعلقہ ماہرین نے زمین کوعمارت کی تعمیرکے لئے ناموزوں قراردے دیا  ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مجوزہ زمین پرسلائیڈنگ ایریامیں واقع ہے جس کے بعدیہاں  بارکس کی تعمیرشروع نہیں ہوسکی اب نئی جگہ کاتعین کیاجائے گا۔
تازہ ترین