سرگودھا ( نمائندہ جنگ ) سٹی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طاہر فاروق ، مرزا محمد اشرف و دیگر نے دفتر جماعت اسلامی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے متعددبار ایمبولینسز بھی ٹریفک جام میں پھنس جاتی ہیں اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نےکہاکہ انتظامیہ بے ہنگم ٹریفک کا نظام درست کرنے کے لئے فوری طورپر اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو سہولت ہوسکے۔