• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی سرگودھا کے وفدکی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات

سرگودھا(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی سرگودھا کے سابق ضلعی صدررانا حاکم خان ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ملک حامدنوازاعوان ،سابق ضلعی صدرپی وائے او عاصم رضاغوری ،راؤ عبدالغفارخان ،راناجمشیدخان ،میاں جاویدامجد،مہرامان اللہ گگھ ،چوہدری جاویدانورکمبوہ ، ملک نصراللہ ،ملک صداقت علی اعوان ،چوہدری محسن ملہی، راناعمیرودیگر پر مشتمل وفد نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں وفد نے سرگودہامیں تنظیمی اموربارے بریفنگ دی ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وفدمیں شامل افرادکو پارٹی کی بحالی کیلئے بھرپورکام کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن پارٹی کی حقیقی قوت ہیں مخلص اورقربانیاں دینے والے کارکنوں کوکسی صورت بھی نظراندازنہیں کیاجائے گا۔تنظیم نومیں پارٹی کے مخلص کارکنوں کواہمیت دی جائے گی۔ کارکن اورعہدیداران اختلافات ختم کر کے پارٹی کومضبوط بنانے کیلئے گلی گلی کوچہ کوچہ پھیل جائیں۔
تازہ ترین