ملتان (سٹاف رپورٹر) سب رجسٹرار ملتان کینٹ آغا ظہر عباس شیرازی نے کہا ہے ملتان کے لوگ ملنسار ہیں ،اہل ملتان کی محبت کا قرض نہیں اتار سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نےتحصیل آفس باغ لانگے خان میں اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب سے کیا، انہوں نے کہا ای اسٹیمپنگ حکومت کا ایک منفرد منصوبہ ہے ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر ملک عطاء الحق، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس واسا ملک نعیم کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق ڈوگر،سب رجسٹرار ملتان سٹی طلحہ سعید،صدر ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا،سرپرست اعلیٰ ایپکا ڈی سی او آفس یونٹ چوہدری محمد سلیم، حاجی شوکت،ملک کامران،سینئر اہل کار چوہدری منیر، امان اللہ،جنید ملک،جاوید حسین،تنویر حسین، انتظار ڈوگر، مہر ندیم و دیگر موجود تھے۔