• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Multan Japanese Death Was Suicide
ملتان میں جاپانی انجینئرہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔پولیس نے واقعہ کو خودکشی قرار دے دیا ہے۔

ملتان میں جاپانی انجینئرآکومارا کاتوسومی ہوٹل کی چھت سے کود گیا اور نشتراسپتال لے جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق 35سالہ انجینئر16 ساتھیوں کے ہمراہ پرانے بہاول پور روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں دو ماہ سے مقیم تھا۔ یہ جاپانی باشندے ڈیرہ غازی خان میں ایک سڑک کی تعمیر کے منصوبہ کے سلسلہ میں قیام پذیر تھے۔

اکو مارا جاپانی باشندہ کو ہوٹل کی سی سی ٹی وی کے مطابق رات 3 بجے ہوٹل کی چھت پر جاتا ہوا دیکھا گیا جس کے کمرے سے جاپانی زبان میں لکھا خط بھی ملا ہے جس کے لئے مترجم کوطلب کیاگیا۔خط کے مطابق خودکشی کی وجہ خاندانی مسائل تھی ۔

لاش کو نشتراسپتال کے سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
تازہ ترین