گجرات (نمائندہ جنگ) خاتون کو قتل کر کے نعش بوری بند کر کے کنویں میں پھینک دی گئی، سول لائن کے علاقہ محلہ امین آباد میں نامعلوم افراد نے 60 سالہ رقیہ بی بی کو تیز دھار آلہ سے قتل کر کے نعش کنویں میں پھینک دی، پولیس نے نعش کنویں سے نکلوا کر عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔