ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے شہری کو غیر قانونی طورپر ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس پی انوسٹی گیشن ملتان کو آج عدالت طلب کرلیا،فاضل عدالت میں حسین آگاہی کے غلام فرید نے درخواست دائر کی تھی کہ غلام مصطفیٰ نامی شخص نے اس کے بھائی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرادیا جس کی پیروی سے باز رکھنے کے لئے درخواست گذارکے خلاف بھی ایک جھوٹا اشتہارشائع کرادیا ، پولیس نے اس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے ،ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایس پی انوسٹی گیشن ملتان کو طلب کرلیا۔