اسلام آباد ( حنیف خالد) ماڈل کسٹمز کلکٹر یٹ حیدر آباد ڈرائی پورٹ کے ڈپٹی کلکٹر نفیس احمد خان کو چیئرمین ایف بی آر وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن نثار محمد نے رول4 (1)(B) (I) آف گورنمنٹ سرونٹس ( ای اینڈ ڈی) رولز1973 کے تحت میجر پنلٹی کا آرڈر کر دیا ہے۔ میجر پنلٹی کے تحت ڈپٹی کلکٹر کو ٹائم سکیل میں دو اسٹیج کی تنزلی کر دی گئی ہے نفیس احمد کو بنیادی سکیل 18 پاکستان کسٹم سروس کو سول سرونٹس (اپیلز) رولز 1977 کے تحت اپلیٹ اتھارٹی کے روبرو اپیل کر سکیں گے۔ ان کی انکوائری ایس ایم ھدی پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل20 کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف ریونیو کراچی نے کی ہے کافی عرصہ نفیس احمد معطل بھی رہے۔ دوسرے آرڈر کے مطابق فدا حسین آپریزنگ آفیسر بنیادی سکیل 16 ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آپریزمنٹ کراچی کیخلاف ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر شباب امام نے انکوائری کی ملزم کو بار بار حاضری کے نوٹس جاری کئے گئے مگر وہ انکوائری آفیسر کے روبر پیش نہیں ہوئے ان کو میجر پنلٹی کی سزا دے کر سروس سے جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔