مردان ( نامہ نگار ،نمائندہ جنگ ) بالا گڑھی میں سابقہ رنجش پر باپ بیٹوں نے چاقووں کے پے درپے وار کرکے ماموں بھانجے کو قتل کر ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق نواب ولد ثمر گل سکنہ پنڈھیری بخشالی نے زخمی حالت میں پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ عطامحمد بانڈہ میں اپنے ماموں اور دو بھائیوں کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران ملزمان عمیر،ندیم اور ان کے باپ نعمت خان نے ہم پر چاقووں کے پے درپے وار کئے جس سے میرا اٹھارہ سالہ بھائی فواد اور ماموں امریز ولد ورید خان سکنہ بالا گڑھی جاں بحق جبکہ میں اور میرا دوسرا بھائی سہیل زخمی ہو گئے واقعہ سابقہ رنجش کی بناء پر پیش آیا۔ پولیس تھانہ شہباز گڑھی کے عملے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔