ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ گلگشت کے علاقے الفلاح کالونی سے نامعلوم افراد نے ماں کو 2 بیٹیوں سمیت اغواکرلیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،ماجد نے پولیس تھانہ گلگشت کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ اس نے اپنی بیٹی رابعہ کی شادی لاہور کے رہائشی عاطف سے کی جس سے دو بیٹیاں ہیں اس کی بیٹی رابعہ اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ ان کے گھر آئی ہوئی تھی وہ کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیااس کی بیوی نشتر ہسپتال میں ملازمت کرتی ہے وہ بھی گھر موجودنہیں تھی،ا ن کی عدم موجودگی میں نامعلوم افراد گھر میں گھس گئےاور اس کی بیٹی اور پوتیوں کو اغواکرکے فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش شروع کردی ،جبکہ تاحال مغویوں کا سراغ نہ مل سکا۔