اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کی قابلیت صرف جھوٹ بولنا ہے، ڈیوس تو وزیراعظم محمد نواز شریف ہی جائیں گے کیونکہ جھوٹ بولنے اور جلنے والے ڈیوس نہیں جا سکتے، اگر آپ وزیراعظم محمد نواز شریف کو درخواست کریں تو وہ آپ کی ڈیوس جانے کی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ’’احتساب کمیشن کے پی کے‘‘ ختم کرنے پر صوبے کے عوام عمران خان سے حساب مانگتے ہیں۔