• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھمبر میں انتقامی کارروائیوں کو بند کیا جائے، امتیاز خان

جاتلاں(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ما سوائے انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی بھمبر میں انتقامی کاروائیوں کو اگر بند نہ کیا گیا تو پھر حالات خراب ہوں گے اپنے ساتھ چلنے والوں کا تحفظ کرنا جانتا ہوں اگر ن لیگ نے بھمبر میں انتقامی کاروائیوں کو بند نہ کیا تو پھر اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بھی جانتا ہوں میرے لیے حلقہ کے تمام لوگ قابل احترام ہیں مگر جن میرے دوست احباب نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا ان کو کبھی تہنا نہیں چھوڑوں گا میری زندگی کا مشن عوام کی خدمت جو آخری دم تک جاری رہیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے دعوے دار ہوش کے ناخن لیں انتقامی کاروائیوں سے تعمیر و ترقی نہیں ہوتی اگر بھمبر میں انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر دا ما دم مست قلندر ہو گا
تازہ ترین