سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) سرکاری سکولوں کی کارگردکی کو بہتر بنانے اور طالب علموں کے نتائج کی شرح میں اضافہ کرنے کے لئے سروس ٹرنینگ ٹیسٹ کا آغاز۔صوبائی محکمہ تعلیم کی طر ف سے سرکاری سکولوں کی کارگردکی کو بہتر بنانے اور جماعت پنچم، ہشتم، اورنہم، دہم کے طالب علموں کے نتائج کی شرح میں اضافہ کرنے کے لئے ٹیچرز کے لئے سروس ٹرنینگ ٹیسٹ کا آغاز کیا جائے گا جوکہ رواں سال میں تین دفعہ لیا جائے گا اور پچاس فی صد سے کم نمبر حاصل کرنے والے ٹیچرز کو ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔