سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے تین افغانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ دوبرجی ملہیاں سٹاپ پر مخبر کی اطلاع پر مسافر ویگن کی تلاشی کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران افغانستان سے غیر قانونی طور پر سیالکوٹ تک آنے والے تین مسافر وحیداللہ ساکن افغانی سروبی کابل، بدالی نصر اور صیفی اللہ کو گرفتار کرنے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل کردیا گیا۔