• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،قومی مردم و خانہ شماری کیلئے سٹاف کی ٹریننگ کا آغاز24جنوری سے کر دیا جائے گا

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ قومی مردم و خانہ شماری کیلئے سٹاف کی ٹریننگ کا آغاز 24جنوری سے کر دیا جائے گا، اس اہم قومی فریضہ کی ادائیگی کیلئے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل کوآرڈنیشن کونسل کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں کہ قومی مردم و خانہ شماری کیلئے تینوں تحصیلوں اور کنٹونمنٹ کی حدود میں مجموعی طور پر 2363بلاکس قائم کئے گئے ہیں، ہر بلاک کی آبادی 200سے 250افراد پر مشتمل ہوگی، خانہ و مردم شماری پر مامور ایک اہلکار کو دو دو بلاکس الاٹ کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بلاکس کے کام کی نگرانی کیلئے 374سرکلز میں سینئر اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ 47چارج کے سپروائزر سرکلز کے کام کی نگرانی کریں گے۔
تازہ ترین