سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ کینٹ کے علاقہ موضع ڈالووالی میں اراضی کے تنازع پر افضال، قاص، وہاب اور اشفاق نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے قیصر اور اسکے والد رفیق کو زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی، تاحال کسی ملزم کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔