• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں گیس نادہندگان سے ریکوری کیلئے 2یوٹیلیٹی کورٹس قائم

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) صوبہ بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی سوئی گیس کے نادہندگان سے ریکوری کے لئے 2یوٹیلیٹی کورٹس قائم کردی گئی ہیں جس میں ایڈیشنل سیشن جج یوٹیلیٹی روزانہ کی بنیا د پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس سلسلہ میں ریجنل منیجر سو ئی ناردرن گیس ریاست علی باجوہ نے جنگ کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں اس وقت800سے زائد نادہندگان سے40ملین سے زائد رقم واجب الاد ہے جس میں سے عدالتی کارروائیوں کے بعد چار ملین کی ریکوری محکمہ کوہوئی ہے ۔
تازہ ترین