گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی نومنتخب رجیم نے عہدوں کا حلف اٹھا کر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا،نومنتخب رجیم کے عہدیداران صدر نصر اللہ گل ، جنرل سیکرٹری رانا سربلند خان ، سینئر نائب صدر حافظ منیر احمد ، نائب صدر رؤف احمد چوہان ، جوائنٹ سیکرٹری ندیم احمد مغل ، لائبریری سیکرٹری وردہ تسلیم ، فنانس سیکرٹری اور آڈیٹر جنرل مبشر بٹ نے عہدوں کا حلف اٹھا کر ڈسٹرکٹ بار کا باقاعدہ چارج سنبھال کرکام شروع کر دیا ۔