• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اور مری میں برف باری کا سلسلہ جاری

+7
+10
مری اور بلوچستان میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،مری میں ایک فٹ 8انچ، ایوبیہ، نتھیاگلی، گلیات میں2فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ بلوچستان کےضلع ہرنائی اورزیارت میں برف باری کی وجہ سے سڑکیں اب تک بند ہیں۔

ملکہ کوہسار مری میں ایک بارپھرسے برف باری شروع ہونےسے درجہ حرارت مزید نیچے آگیا، پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

ادھربلوچستان میں برف باری کےباعث بند سڑکوں کی بحالی کاکام جاری ہے، ہرنائی کوئٹہ اور زیارت شاہراہ پانچ دن سے بند ہونے کی وجہ سے شدید سردی میں شہریوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہناہےکہ سڑکوں کی بحالی کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ آج سےہیلی کاپٹر کےذریعےاشیائے خورونوش اورامدادی سامان پہنچایاجائےگا۔

چمن کوژک ٹاپ پر دو روز کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہواتو کوژک ٹاپ کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا جبکہ کان مہترزئی کےمقام پر بھاری گاڑیوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کےمطابق جہاں بذریعہ سڑک رسائی ممکن نہیں ان علاقوں میں آج سےہیلی کاپٹر کے ذریعے اشیائے خورونوش اور دیگر امدادی سامان پہنچایاجائے گا۔ صوبے کے 22اضلاع کےڈپٹی کمشنروں کوریلیف اور امدادی سرگرمیوں کیلئے پچاس، پچاس لاکھ روپےجبکہ ڈویژنل کمشنروں کو ایک ایک کروڑ روپے فراہم کئےگئےہیں۔

انہوں نے بتایاکہ ضلع خاران میں شدید بارشوں کےباعث سیلابی بند ٹوٹنےسے دو افراد پانی میں بہہ کر جاں بحق اور7سو خاندان بے گھر ہوئے، 9ٹرکوں پرمشتمل امدادی سامان متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کردیاگیاہے۔

خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ منگل کو اسکردو ملک کو سرد ترین علاقہ رہا، جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین