سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل سنیاراں سے پولیس نے دوران گشت سلمان سے5لٹر شراب، تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور کے وقاص مسیح سے5لٹر شراب اور سنیل مسیح سے4لٹر شراب،تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ موضع لڑیکی سے سہیل سے2بوتل شراب، شوکت ناصر علی سے4 لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کئے اور تفتیش شروع کردی۔