• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اربن لاہورکا اجلاس قصور کے جلسے کی تیاریوںکو حتمی شکل دیدی

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف اربن لاہورکے اجلاس میں قصور کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیکر حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ 22جنوری بروز اتوار قذافی سٹیڈیم سے صبح گیارہ بجے قافلے روانہ ہونگے۔ ایگزیکٹو کونسل، ایڈوائزری بورڈ اور اربن لاہور کی تنظیم کے مشترکہ اجلاس کی صدارت صدر ولید اقبال نے کی ۔ اس حوالے سےڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین کا کہنا ہےکہ شہر میں دو مقامات پر احتجاجی ریلیوں کے باعث شہریوں کو ٹریفک کے شدید دبائو کا سامنا رہا جہاں 3ایس پیز، 5ڈی ایس پیز اور 150سے زائد ٹریفک وارڈنز نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک روانی کو یقینی بنایا اور بحال کیا۔دراصل لیسکو ملازمین نے ڈیوس روڈپر مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جس کے باعث نہر پل مال روڈ کی ٹریفک روک کر ڈائیورشن لگانی پڑی اور ٹریفک کے بہائو کو متبادل راستہ دیا گیا ۔ ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین ٹریفک کے دبائو کے دوران ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی چیک کر نے مال روڈ خود پہنچ گئے اور ٹریفک بہائو کو خود مانیٹر کرتے رہے ۔ اسی طرح ڈیوس روڈپر ٹریفک روانی کی نگرانی ایس پی سٹی آصف صدیق نے کی ۔جبکہ ڈیوٹی پر انچارج مصری شاہ سیکٹر اور  20اضافی ٹریفک وارڈنز بھی موجود تھے۔ایس پی صدر سردار آصف نہر پل جیل روڈ پر ٹریفک بہائو کو یقینی بناتے رہے اوران کے ساتھ 30اضافی ٹریفک وارڈنز نے فرائض سر انجام دیئے۔ایس پی ہیڈکواٹرز امتیاز الرحمن نے ڈیوس روڈ ڈائیورشن پر ٹریفک روانی کو مانیٹر کیا اوران کے ساتھ 30اضافی ٹریفک وارڈنز نے ڈیوٹی سر انجام دی۔اسی طرح راوی پل پر ڈمپر کے مکینکل نقص ،مصری شاہ ، ایک موریہ پل ،اسٹیشن اور اکبر چوک پر 2گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں حادثہ کے باعث ٹریفک دبائو کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی نوید اجمل، ڈی ایس پی شاہدرہ مختار اور ڈی ایس پی صدر ملک اکرم کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جن کے ساتھ 70اضافی ٹریفک وارڈنز نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بہائو کو یقینی بنانے میں مدد دی ۔شملہ پہاڑی پر ریلی کے باعث ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کی روانی کو ایک منٹ کیلئے بھی متاثر نہیں ہونے دیا گیا جس کی نگرانی ڈی ایس پی فلائنگ سکواڈ وقار خان نے کی اور 10اضافی ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے مزید کہا کہ شہر میں جہا ں کہیں بھی ٹریفک کے دبائو، ٹریفک روانی اور تسلسل میں خلل کی اطلاع ملتی ہے وہاں فوری طور پرمتعلقہ ایس پی ، ڈی ایس پی ، سیکٹر انچارج اورٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری کو بھیجا جاتا ہے تاکہ ٹریفک روانی کو سست روی سے متاثر ہونے سے بچایا جائے اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ٹریفک جام
تازہ ترین