سیاحت کسی بھی ملک کی معیشت کی بہتری میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے لوگ سیاحت کی غرض سے ہمارے ملک میں مختصر وقت کے لئے آتے ہیں اور مختلف مقامات میں سیاحت کا لطف اٹھاتے ہیں۔ گلگت بلتستان ایک خوبصورت علاقہ ہے اور ستائیس ہزار مربع میل کے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کا علاقہ سرسبز و شاداب اور فلک بوس پہاڑوں پر مشتمل ہے جو سیاحوں کو خوبصورت مناظر کا نظارہ تو پیش کرتا ہی ہے ساتھ ہی اُن کو کوہ پیمائی کا لطف بھی فراہم کرتا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں میں کوہ پیمائی کا شوق کافی حد تک پایا جاتا ہے لہٰذاحکومت کو اس جانب اپنی توجہ مبذول کرنی چاہئے کیونکہ بہترین سیاحت کا فروغ ہی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے۔
(قرۃالعین)
haniatahir9@gmail.com
.