• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بھارتی فلمو ں کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی، فیصلہ سینما مالکان کا تھا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی فلمو ںکی نمائش پر پابندی نہیں لگائی بھارتی فلمیں نہ دکھانے کا فیصلہ سینما مالکان کا اپنا تھا جمعرات کے روز اپنے بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں چل رہی ہیں سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد حکومت بھارتی فلموں کی نمائش نہیں روکے گی بھارتی فلمیں نہ چلانے کا فیصلہ سینما مالکان کا اپنا تھا حکومت نے بھارتی فلمیں دکھانے پر پابندی نہیں لگائی۔
تازہ ترین