• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں : سراج الحق

People Contribute To Eradication Of Corruption Siraj Ul Haq
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں کرپشن ختم ہو گی تو صوبوں میں بھی ختم ہو جائے گی، عوام اخلاقی اور معاشی کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اخلاقی اور معاشی کرپشن کا ایک دوسرے کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے دارالحکومت پہلے قربانی دے۔

انہوں نے کہا کہ انگریز کے یاروں سے گلہ نہیں کرنا بلکہ عوام سے کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے آگے بڑھیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے آنے سے بعض لوگ ڈرا رہے ہیں، حالانکہ ان جیسے لوگ پہلے بھی آتے رہے ہیں۔

انہوں نے پارا چنار میں دہشت گردی کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
تازہ ترین