مظفرآباد(آئی این پی)انٹر نیشنل ریٹ کے مطابق متاثرین کو معاوضہ ، حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ معاہدہ،دریائے جہلم پر چھوٹے ڈیم کی تعمیر،متاثرین کے لیے الگ کالونی اور مقامی افراد کو روزگار دیا جائے،سراں کوہالہ پراجیکٹ بارے تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی نے مطالبات پیش کر دئیے، تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی کے صدر سید تبریز کا ظمی اور جنرل سیکرٹری محمد عمر اعوان نے دیگر عہدیداران کی مشاورت سے عوامی مسائل کے بارے میں حکومت اور ذمہ داران کے لیے مطالبات تیار کر لیے،تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی نے جو مطالبات کی فہرست تیار کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سراں کوہالہ پراجیکٹ کے متاثرین کو انٹر نیشنل ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے، اس پراجیکٹ کی تیاری کے بعد دریائے جہلم نالہ لئی کی شکل اختیار کر جائیگا، مقامی آبادی کے لیے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس دریا پر چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں ،،متاثرین کی آباد کاری کے لیے الگ کالونی قائم کی جائے سراں کوہالہ پراجیکٹ میں مقامی افراد کو ترجیح بنیادوں پر روزگار دیا جائے،اس پراجیکٹ بارے بنائی گئی حکومتی کمیٹی میں تمام مکاتب فکراور متاثرین کو نمائندگی دی جائےاس پراجیکٹ بارے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ باقائدہ ایم او یو دستخط کیا جائے۔