سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ایف آئی اے حکام نے سامان کی چیکنگ کے دوران سامان میں سے جعلی دستاویزات برآمد ہونے پر سیالکوٹ سے ساہین ائیرلائن کی پرواز این ایل796 پر شارجہ جانے والے مسافروں قمر زماں، شعیب اور راناجمشید کو گرفتار کرکے ایف آئی تھانہ گوجرانوالہ منتقل کردیا۔ معلوم ہوا کہ مسافر جعلی دستاویزات پر دبئی سے امریکہ جانا چاہتے تھے اور اس حوالے سے انہوں ایجنٹ کو20لاکھ روپے دیئے تھے۔ ملزمان اور ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔