لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے چیئر مین محمد دائود میمن نے دسویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپس کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق سائنس گروپ میں مجموعی طور 1492 طلبا اور طالبات نے شرکت کی جس میں سے 1182 طلبا اور طالبات نے تمام مضامین میں کامیابی حاصل کی۔ جنرل گروپ میں مجموعی طور پر 144طلبا اور طالبات نے شرکت کی جس میں سے 130 طلبا اور طالبات نے تمام مضامین میں کامیابی حاصل کی۔