• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیوں سے محبت کرنیوالوں کیلئے’ کیٹ کیفے‘

Cat Cafe For Cat Lovers
شیر کی خالہ بلی اپنی چالاکی کے ساتھ ساتھ شرارتوں اور دلچسپ حرکات کی وجہ سے اکثر افراد کا پسندیدہ پالتو جانور ہے ۔

میکسیکو میں بلیوں سے محبت کرنے والے ایسے افراد کیلئے منفرد کیٹ کیفے ہے جہاں آنیوالے افراد کافی اور چائے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بی مانو کے ساتھ وقت بھی گزارتے ہیں۔

کیٹ کیفے میں مختلف نسل کی تقریباََ ڈیڑھ سو بلیاں موجود ہیں جن کے ساتھ وقت گزار کر اور بلیوں کی شرارتیں دیکھ کر کیٹ لورزبے حد محظوظ ہوتے ہیں ۔

جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے قائم کیا گیا منفرد نوعیت کا یہ کیفے میکسیکو کے عوام میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔
تازہ ترین