• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان خاندانی تنازع کے باعث بھائی کی شادی میں نہ جاسکے

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنے خاندانی جھگڑوں میں شدت کی باعث بھائی کی شادی میں شرکت کی بجائے ٹریننگ پر چلے گئے۔ میل کے مطابق سابق عالمی چیمپئن کے بھائی ہارون نے اپنی شادی کا جشن اپنی بیوی عارفہ کے ہمراہ بولٹن ایف سی کے میکرون سٹیڈیم میں1000مہمانوں کے سامنے ایک شاندار تقریب میں منایا حالانکہ خان فیملی کے تمام افراد نے خوشی کا یہ موقع اکھٹے گزارہ مگر عامر5000میل کے فاصلے پر سان فرانسسکو میں اپنی اگلی بائوٹ کی تیاری میں مصروف تھے۔ عامر اور ان کی25سالہ اہلیہ فریال مخدوم نے 2015ء میں پاکستان میں جوڑے کی شادی میں شرکت کی تھی تاہم عامر نے فیصلہ کیا تھا کہ جوڑے کی برطانیہ میں ہونے والی تقریب سے کنی کترا جائیں گے۔25سالہ فریال نے گذشتہ ماہ اپنے شوہر کی بہنوں پر خود کو ہراساں کرنے اور ہارون کی ایک برہنہ تصویر خاندان کی بے عزتی کے لئے آن لائن جاری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ گذشتہ ہفتہ عامر کو اس وقت شرمندگی اٹھانی پڑی جب ایک سیکس ٹیپ آن لائن افشا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پچھلے چند ہفتے عامر کے لئے بہت مشکل کا سبب بنے۔ وہ اپنی بیوی کو چاہتا ہے مگر وہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے بھی محبت کرتا ہے۔ وہ ہارون سے بھی بہت قریب ہے کیونکہ دونں باکسر ہیں جس کے باعث اس کی شادی کی تقریب میں عدم شرکت ناراضگی کا باعث بنےگی۔ تاہم دونوں یہ سمھتے ہیں کہ وہ ایک ٹریننگ کیمپ میں مصروف ہے اور وہ جشن میں شرکت کے لئے ٹریننگ کو التوا میں نہیں ڈال سکتا۔
تازہ ترین