گجرات (نمائندہ جنگ) قائمقام ڈپٹی کمشنر گجرات عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق ضلع کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا، شہریوں کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبہ جات کو آگے بڑھا یا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مختلف محکموں کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔