سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ چک سیما والی سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر واردات کی نیت سے بیٹھے بابر، اکمل اور الیاس کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر2پستولیں اور گولیاں برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔