ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ بہائوالدین زکریا اور تھانہ الپہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن تھانہ بہاءالدین زکریا کے علاقے العطا کالونی اور تھانہ الپہ کے علاقے بستی مانک میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا ،جس پر پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اوراس دوران پولیس نے 135 گھروں کی تلاشی لی جہاں سے 4مشکوک افراد کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،گرفتارکئے جانے والے افراد سے تحقیقا ت کی جارہی ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔