ڈیرہ غازیخان ،تونسہ شریف،شادن لنڈ(نمائندہ جنگ،نامہ نگاران)قبائلی علاقہ میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بی ایم پی تھانہ ممدانی کے علاقہ میں آپریشن ، شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار زخمی ، جبکہ فورسز کی کارروائی کے نتیجہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ کالعدم تحریک طالبان جنوبی پنجاب کے مبینہ سربراہ سمیت 5کوگرفتار کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے قبائلی علاقہ میں گذشتہ روز شدت پسندوں کالعدم تحریک طالبان جنوبی پنجاب کے مبینہ سربراہ عرفان عرف عرفانی کھوسہ اور ودیگر ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر گذشتہ روز علی الصبح قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز نے بی ایم پی تھانہ ممدانی اور تھانہ صدر تونسہ کے علاقوں میں آپریشن کیا کالعدم ٹی ٹی پی کے جنوبی پنجاب کے سربراہ عرفانی کھوسہ اور اس کے ساتھیوں نے اپنے ٹھکانہ سے فورسز پر فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں ایلیٹ فورس کاکمانڈو سمیع اللہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی سے کالعدم تحریک کے جنوبی پنجاب کے سربراہ عرفانی کھوسہ کا بھائی عثمان کھوسہ جو کہ انتہائی مطلوب افراد میں شامل تھا وہ ہلاک ہوگیا اورعرفان کھوسہ ،عمر ،خلیل اور سلطان سمیت پانچ افرادکو حراست میں لے لیاگیااور انہیں تحقیقات کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔