سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سیالکوٹ کے علاقہ موضع ہڑر میں دیرینہ رنجش پر شمع بی بی، حمزہ شانی، سعید اور تین نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اورسوٹوں کے وار کرکے عمرا ن اور اسکی بیوی اور بیٹے شاہ زیب کو زخمی کردیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔