• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب قومی ثقافت وروایات کا ترجمان اور سماجی شعور و آگہی کا قرینہ ہے: وائس چانسلر جامعہ گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ادب قومی ثقافت وروایات کا ترجمان اور سماجی شعور و آگہی کا قرینہ ہے۔ گجرات ایک مردم خیز خطہ ہے اور سخنوران گجرات ملکی سطح پر نام کما چکے ہیں۔ جامعات سماج میں مکالمہ کی روایت کو پروان چڑھاتے ہوئے معاشرہ کے مختلف طبقات میں ہم آہنگی کا باعث بنتی ہیں۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات میں پہلے گجرات لٹریری فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ گجرات لٹریری فیسٹیول کے مختلف اجلاسوں میں ”انتظارحسین کی یاد میں“،”کچھ عشق کیا، کچھ کام کیا“، ”پاکستان میں تھیٹر اور ڈرامے کی روایت“اور ”پاکستانی میڈیا اور اخلاقی ذمہ داریاں“ کے موضوعات پر پاکستان بھر سے شرکت کرنے والے نامور ادیبوں اور ثقافتی شخصیات نے گفتگو اور مذاکروں میں حصہ لیا۔
تازہ ترین