گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ،ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی او گوجرانوالہ محمدعامرجان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نفاذ کردیا ہے جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلو تھیلا آٹا 760 روپے میں فروخت ہوگا ۔ گھی لوکل برانڈ 148 روپے کوکنگ آئل158 روپے ‘چینی5 6روپے فی کلو ‘دال چنا 115 اور110روپے‘کالا چنا 5 10 اور باریک 110 روپے ‘ ‘ سفید چنا موٹا 165 اور باریک 145 روپے‘ دال ماش چھلکے والی 168 روپے اوردال ماش دھلی ہوئی180 ر وپے‘دال مسور امپورٹڈ 100 روپے‘ دال مسور باریک 140 روپے .دال مونگ دھلی ہو ئی00 1 روپے فی کلو گرام ‘ دال مونگ چھلکے والی بھی 100روپے‘ سرخ مرچ 220 روپے فی کلوگرام‘ نیاچاول باسمتی سپر80 روپے فی کلو‘ پرانا چاول سپر 95 روپے ‘ چاول ایری 45 روپے فی کلو گرام ‘ بیسن 115 روپے کلو‘گوشت بڑا300 روپے کلو‘گوشت چھوٹا600 روپے کلو‘دودھ 70روپے لٹر‘ دہی75 روپے لٹر‘ تندوری روٹی100 گرام 6 روپے‘ کشمیری روٹی اور نان 100 گرام 8 روپے ‘ تندوری روٹی اور نان 120 گرام 10 روپے میں فروخت ہوگا ۔