ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) سماجی رہنما محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میرا گھر ہے 2018،میں ڈیرہ غازی خان کی عوام کے لیے ہسپتال اور میڈیکل کالج بنائیں گے، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کے لیے جدید ترین کمپیوٹر لیب بنانے کا اعلان کرتا ہوں ، یہ بات انہوں نے بطور مہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ میں آئی کام پارٹ Iکی ویلکم اور پارٹ IIکی الوداعی تقریب کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،جس میں چیئر مین ضلع ڈیرہ عبدالقادر کھوسہ کی نمائندگی بارڈر ملٹری پولیس آفیسر سردار خرم عباس کھوسہ نے کی ، انہوں نے کہا کہ آج سے تین سال پہلے کامرس کالج کی کوئی خاص پہچان نہیں تھی، لیکن پرنسپل کالج پروفیسر سجاد حسین خٹک نے اپنی شب و روز کی محنت اور جدوجہد سے اسے نئی پہچان دی اور انہی کی لگن اور علم دوست جذبات کو دیکھتے ہوئے کالج کو ایک نئی جدید ترین کمپیوٹر لیب کا اعلان کرتا ہوں جسکا کام آئندہ ماہ میں شروع کر دیا جائے گا، آخر میں پرنسپل ادارہ پروفیسر سجاد حسین خٹک نے مہمان خصوصی محمد حنیف خان پتافی اور سردار خرم عباس کھوسہ کو کالج کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔