کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) کپتان محمد رسول کے فیصلہ کن گول کی بدولت کے الیکٹرک نے این بی پی پریزیڈنٹ کپ فٹ بال میں ایس ایس جی سی کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو کے آر ایل اور پاکستان وپڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے میچ کے مہمان ایس ایس پی کیماڑی عارف عزیز تھے۔ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پرئمیر لیگ کی چیمپئین کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو 1-0 سے زیر کیا۔ میچ کا واحد گول کے الیکٹرک کے کپتان محمدرسول نے پہلے ہاف کے 27 ویں منٹ میں کیا۔میچ کو زاہد حسین نے سپروائیز کیا جبکہ میچ کمشنر احمدعلی اور اسٹنٹ کمشنر نذیر احمد بلوچ تھے۔