• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خرم بشیرکااچانک سکولوں کا معائنہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خرم بشیر نے گورنمنٹ مسجد مکتب سکول کوٹ ہدایت علی کا اچانک معائنہ کیا تو محکمہ تعلیم کے افسروں کی غفلت اور نگرانی کے نظام کی کمزوری کی بناء پر تین درجن سے زائد طلباء سکول میں یونیفار م کے بغیر پائے گئے اور تین می سے ایک ٹیچر بھی سکول سے غیر حاضر پایا گیا مگر رجسٹر پر اس کی حاضری لگی ہوئی تھی ، گورنمنٹ پرائمر ی سکول گائوں دھوپ سڑی کے معائنہ کے دوران پہلی کلاس کے 53میں سے 39طلباء حاضر پائے گئے دو میں سے ایک ٹیچر غیر حاضر پایا گیااور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ترقیاتی کاموں کیلئے دیئے جانیوالے فنڈز کے استعمال کا کوئی ریکارڈ نہ پایا گیا، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول گائوں بڑتھ کے معائنہ کے دوران انکشاف ہو اکہ سکول میں ابھی تک بجلی کا کنکشن ہی نہیں لگا، گورنمنٹ پرائمری سکول لدھوے کے معائنہ کے دوران تمام عملہ غیر حاضر پایا گیا، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹنڈے لدھے کے معائنہ کے دوران تین میں سے ایک ٹیچر غیر حاضر پایا گیا ۔
تازہ ترین