• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی اور ممبر پنجاب بار کا آج کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈسرکٹ بار راولپنڈی کے صدر اور ممبر پنجاب بار کونسل سجاد اکبر عباسی نے آج کسی قسم کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کا اعلان کرنے کیلئے پنجاب بار کونسل کی منظوری ضروری ہے۔ وکلاء کسی انفرادی اعلانپر عمل نہیں کرینگے۔ جسٹس عبادالرحمٰن لودھی اور جسٹس قاضی محمد امین کی راولپنڈی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء ان ججز کی عدالتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تجاوزات اور سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جسٹس عبادالرحمٰن لودھی اور برسہا برس سے بغیر انصاف کے مقدمات قتل میں جیل میں بند بے گناہوں کی شنوائی کرکے جسٹس قاضی محمد امین نے انصاف کا بول بالا کیا ہے۔ دریں اثناء پنجاب بار کونسل کے نومنتخب چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی عظمت علی بخاری اور وائس چیئرمین عنایت اللہ کو راولپنڈی کے ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری واصف، سید ذوالفقار عباس نقوی اور سجاد اکبر عباسی نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرینگے۔ 
تازہ ترین