راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 27ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے افسر، ضمیر، محمود، عرفان، طارق، ندیم اور یونس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے غلام اکبر، ارشد، دلدار، یعقوب، صداقت، اسلم، اسد، سلیمان، مظہر اور عامر، تھانہ گوجر خان پولیس نے ضمیر اور گل زرین، سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ نیوٹائون پولیس نے پی ایس او پمپ ففتھ روڈ کے منیجر اور شیل پٹرول پمپ کے منیجر، تھانہ مورگاہ پولیس نے ڈھول بیٹا کے مالک ریحان، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے دستگیر مارٹ کے مالک شیر افضل، لطیف فلور ملز کے شاہد، وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بورنگ کمپنی کے مالکان، عملیات اور رحمان کباڑ خانہ کے مالکان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔