راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں نامعلوم افراد گھرکے باہر مزدور کی 6 سال کی بچی کو آگ لگا کرفرارہوگئے جس کی ٹانگیں اور چہرہ جھلس گیا ہےمتاثرہ بچی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ6سالہ ارم گھرسے چیز لینے نکلی تھی کہ 5نامعلوم افراد نے پیٹرول پھینک کرجلادیا۔بچی کی دادی کے مطابق ارم کا والد مزدور ہے، بچی رات سے ہولی فیملی اسپتال میں ہے۔دوسری طرف ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی نے بھی واقعے کا نہیں بتایا ، جب تک کوئی شخص پولیس کو نہ بتائے کارروائی کیسے کریں گے ۔