• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پاناما کی بیساکھیوں پر2018 کی انتخابی مہم چلارہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر مملکت  اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس کی بیساکھیوں پر2018 کی انتخابی مہم چلارہے ہیں،نوازشریف سے سیاست میں مقابلہ کریں پاکستان سے دشمنی نہ کریں،ان کے جھوٹے الزامات کا دیوالیہ نکلنے والا ہے، پیر کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف فیملی نے 45 برس کا حساب پیش کردیا، عمران خان منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، قومی خزانہ لوٹنے اورمریم نوازشریف کے زیر کفالت ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنیا بھر کے اداروں کی رپورٹس اور سروے پا کستا ن کی اقتصا د ی حالت کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں جبکہ عمران خان کا الزام ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہورہاہے ،الیکشن پانامہ لیکس پر نہیں کارکردگی کی بنیاد پر لڑ ے جاتے ہیں، عوام  2018 ء کے انتخابات میں کارکرد گی کی بناء پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو واضح اکثریت سے کامیاب کرائیں گے،عمران خان کی الزام تراشی کی سیا ست ختم ہو رہی ہے ، عمران خان آپ ہمارے ساتھ آکر بیٹھیں ہم آپ کو خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کئے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018 ء میں عوام کی عدالت میں جانا ہے اور وہاں  وہ  پاناماکیس پر انتخابات  نہیں جیت سکیں گے۔ 
تازہ ترین